11 فروری 2014 - 20:30
شام میں غیر ملکی مداخلت مردود و ناقابل قبول

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مردود اور ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کو صرف مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں غیر ملکی مداخلت کو مردود اور ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کو صرف مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر حسین امیر عبد اللہیان نے تیونس کے 25 نامہ نگآروں کے گروپ سے ملاقات میں کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں اسلامی ممالک میں عدم استحکام کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے افغانستان، پاکستان،عراق کے بعد اب شام کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں اور ان سامراجی طاقتوں کو بعض علاقائي ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

حسین امیر اللہیان نے تیونس کے نئے قوانین کی منظوری اور ہوشیاری کے ساتھ بحران سے عبورکرنے کو تیونس کے عوام کی ذہانت قراردیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

.......

/169